محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

منگل 27 مئی 2025 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) یوم تکبیر جوش و خروش کے ساتھ منانے کے حوالے سے تقریبا ت کا آغاز ہوگیا۔ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیاسی ، سماجی، کاروباری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے، پاکستان ہمیشہ محفوظ اور شاد وآباد رہے گا۔