رانا ثناء اللہ کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

حکو مت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی،رانا ثناء اللہ

منگل 27 مئی 2025 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے رسجا کے صدر ابوبکر بن طلعت اور جنرل سیکریٹری ارسلان شیرازی سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہاکہ رسجا کھیلوں کے حوالے سے ایک متحرک اور منظم صحافتی ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کھیلوں کی صحافت کے فروغ میں رسجا کا کردار قابل ستائش ہے،رسجا کی نئی قیادت کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکو مت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ نئی قیادت صحافی برادری کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ رسجا کی نئی باڈی کے لیے نیک تمنائیں۔