سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی شراکت داری سے ملاقات ، پاکستان میں یورپی یونین کے ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

بدھ 28 مئی 2025 01:30

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی شراکت داری کوئن ڈوئنز سے یورپی کمیشن میں ملاقات کی جس میں گلوبل گیٹ وے اقدام کے تحت پاکستان میں یورپی یونین کے ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق انہوں نے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی روابط کو تقویت دینے اور یورپی یونین کی مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں گہری دلچسپی پر زور دیا۔