خیبرپختونخواحکومت نے یوم تکبیر پر (آج)عام تعطیل کا اعلان کردیا

بدھ 28 مئی 2025 03:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) حکومت خیبر پختونخوا نے یوم تکبیر پر آج بدھ کوصوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 28 مئی بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا، پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔اس دن پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس دن کو تمام پاکستانی ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔