امریکا کا اسرائیل کو ایران کے ساتھ مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ

بدھ 28 مئی 2025 10:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ٹیلیفون پر خبردار کیا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کو خطرے میں ڈال دے۔ یہ انکشاف امریکی ویب سائٹ "ایکسيوس" نے وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اور دیگر سینئر امریکی حکام حالیہ ہفتوں میں اس اندیشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے یا کوئی اور ایسا اقدام اٹھا سکتا ہے جو ان مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بنجمن نیتن یاھو کو پیغام دیا کہ وہ اس وقت کشیدگی نہ بڑھائیں جب وہ خود ایک پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔