
پاکستان میں پیدا ہونے والا گلابی نمک ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے ،وفاقی وزیر تجارت کا اوساکا ایکسپو 2025 میں پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 28 مئی 2025 14:24

(جاری ہے)
ایکسپو میڈیا روم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے عالمی تجارتی جدت، پائیداری اور ثقافتی سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے “Universe in a Grain of Salt” کے عنوان سے پاکستان پویلین کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جو ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو اس منفرد پویلین کا مشاہدہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وفاقی وزیر نے جاپان ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی معاونت کے بغیر پاکستان پویلین کا خواب حقیقت میں تبدیل کرنا ممکن نہ تھا۔یہ تعاون ہمارے وژن کو ایک زندہ تجربے میں تبدیل کرنے میں مددگار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کی وسیع گنجائش پر زور دیا اور کہا کہ خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان کی برتری، چمڑے، سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے زرعی شعبے، خاص طور پر چاول کی برآمدات اور آئی سی ٹی کے شعبے میں پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کو عالمی منڈی کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا۔قبل ازیں دن کا آغاز وزیر تجارت نے جاپان ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے رسمی ملاقات سے کیا جس کے بعد پاکستان، جاپان، تاجکستان، فلسطین، برطانیہ، چین، یو اے ای، قطر، فرانس، امریکا، آذربائیجان، ترکی، اور سعودی عرب کے پویلینز کا دورہ کیا گیا۔ ان دوروں کے دوران ثقافتی تبادلے اور تجارت و پائیداری پر گفتگو کے مواقع پیدا ہوئے۔وفاقی وزیر نے پاکستان پویلین کے منفرد ڈیزائن کو سراہا جس میں نمک سے بنی فرش، ہیلنگ گارڈن، فن پارے، اور انٹرایکٹو نمائشیں شامل ہیں۔ یہ ڈیزائن ایکسپو کے مرکزی تھیم “Designing Future Society for Our Lives” اور ذیلی تھیم “Saving Lives” سے ہم آہنگ ہے جو قدرتی عناصر جیسے کہ گلابی نمک کی شفائی اور پائیدار خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ گلابی نمک صرف ایک پراڈکٹ ہی نہیں بلکہ ایک تجربہ اور ہمارے قدرتی وسائل کی نمائندگی ہے، ہم اس کی عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے کے لیے اختراع اور پائیدار استعمالات پر کام کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیر تجارت نے جاپان ایسوسی ایشن کے اراکین اور عالمی مہمانوں کو دعوت دی کہ وہ 14 اگست 2025 کو پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات اور آئندہ منعقد ہونے والی فوڈ ٹیسٹنگ اور تجارتی نمائشوں میں شرکت کریں۔ انہوں نے زور د ے کر کہا کہ یہ ایکسپو صرف اقوام کی نمائش نہیں بلکہ خیالات، ثقافتوں اور مستقبل کے حوالے سے مکالمے کا ذریعہ ہے۔ پاکستان اس مکالمے میں بھرپور شرکت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.