اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکارہوگیا،امریکی اخبار

بدھ 28 مئی 2025 15:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں امداد کی تقسیم شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں اور 17ماہ سے زائد عرصے کی جنگ میں شہدا کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جبکہ حماس امریکا کی جنگ بندی تجاویز پر رضامند ہے لیکن اسرائیل نے ایک بار پھر تجاویز مسترد کردیں۔اس حوالے سے امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے بعد اب عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔