Live Updates

یوم تکبیرسارے عالم اسلام کیلئے امید ، حوصلے اورفخرکا دن ہے، لائبہ احمد کوثر

بدھ 28 مئی 2025 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)معروف سیاسی و سماجی رہنما سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر لائبہ احمد کوثر نے کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی توقیر، بہادری، غیرت و عزم سے جینے اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے،یوم تکبیر صرف پاکستان اور کشمیر کیلئے نہیں بلکہ سارے عالم اسلام کیلئے امید، حوصلے اور فخر کا دن ہے۔

اس دن ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع، سلامتی اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا پیغام میں کیایوم تکبیر عالم اسلام کیلئے امید کی کرن اور ہمارا اعزاز ہے۔اللہ رب العزت نے ہم پر کرم کیا، ہم نے دن رات محنت کی اور یکجان ہو کر ایمان عزت اور ریاست کے تحفظ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ اور ہر پیر و جوان پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور یومِ تکبیر کی کامیابی میں خود کو شریک سمجھتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یومِ تکبیر کی روح کو سمجھیں، قومی اتحاد، یکجہتی اور ترقی کے سفر میں اپنا فعال کردار ادا کریں، تاکہ ہم ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کر سکیں۔ 28 مئی یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے،یومِ تکبیر ہماری قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نہ صرف بیرونی دشمنوں بلکہ پاکستان کے اندر بھی انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہماری قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے، آج کے دن پاکستان کامیابی سے اپنی ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ایک مرتبہ پھر قوم کو 28 مئی 1998ئوالے جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے، قوم کو متحد ہوکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات