Live Updates

سرگودھا میں یوم تکبیر پورے جوش وجذبہ سے منایا گیا اور رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

بدھ 28 مئی 2025 16:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)سرگودھا میں یوم تکبیر پورے جوش وجذبہ سے منایا گیا اور رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق علما مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد تقریب میں سید عرفان رسول شاہ،ملک ضیا الحق،شیخ نعیم طاہر،عون طاہر کرمانی،حسن امین اور دیگر نے کہا کہ 28 مئی 198 کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا جو ایک ایسا دن ہے جب وطن عزیز نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خود مختار اور ناقابل تسخیر قوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ28 مئی یومِ تکبیر ایٹمی طاقت بننے کا دن نہیں بلکہ قومی غیرت، استقلال اور قیادت کی بصیرت کا دن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اسی دن منا کر ملک کو مضبوط وطن بنانے کی مناسبت سے پوری قوم اپنے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار مسرت منا رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات