
یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد ، پاکستان کی طاقت کو بھارت چیلنج نہیں کرے گا ،سینئر پارلیمانی رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی
بدھ 28 مئی 2025 16:51
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر عالمی برادری کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا مضبوط پیغام پہنچا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جو اصولوں اور اقدار سے قوم کی غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کی اور مودی حکومت پر بھارت کو سفارتی طور پر تنہا کرنے اور جمہوریت کو بانجھ بنانے کا ذمہ دار ٹہرایا۔ انہوں نے ڈرامائی تقاریر کا سہارا لینے پر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارتی منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’فلمی ڈائیلاگ‘‘ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے بجائے پاکستان کے ساتھ معاملات کے حل میں زیادہ عملی انداز اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ملک کی قیادت کرنے کے لیے نااہل ہیں۔ انہوں نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستان کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو بے شرمی سے قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت فکری دیوالیہ پن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی حمایت کے لیے مودی بری طرح مایوس ہے کیونکہ کسی ایک ملک نے بھی اس کے بے بنیاد دعووں کی حمایت نہیں کی بلکہ اس کے بجائے دنیا پاکستان کے بیانیے کے پیچھے کھڑی ہے اور بھارت کی سفارتی ناکامی کو بے نقاب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور فحش زبان استعمال کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ایک جوہری صلاحیت رکھنے والے ملک کے طور پر ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج اور حکومت پوری طرح چوکس ہیں اور مودی کے ہر ققول و فعل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، ہم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.