Live Updates

مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان کی محسن گیلانی کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 28 مئی 2025 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے محسن گیلانی کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر محسن گیلانی ملک میں پہلے کی طرح فٹ بال کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات