عارف والا ،یوم تکبیر کے سلسلہ میں دارالفلاح آرفنج کے زیراہتمام پروقارتقریب ہوئی

بدھ 28 مئی 2025 17:07

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) یوم تکبیر کے سلسلہ میں دارالفلاح آرفنج کے زیراہتمام پروقارتقریب ہوئی، جس میں اسکول ھذا کے طلبہ نے ملکی،ٹیبلو اور تقاریر کرکے وطن عزیز اور پاک فوج سے محبت کے ساتھ ایٹمی پرواگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ادارہ ڈاکٹر سعید احمد شیخ، ڈاکٹر محمد عباس چوہدری،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع پاکپتن ملک ارشاد باری اور انچارج محمد نواز نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز ایٹمی طاقت ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کے پرچم کو بلند کردیا۔

\378