Live Updates

اب ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیا جائے گا، سرداراویس احمد لغاری

بدھ 28 مئی 2025 21:07

اب ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیا جائے گا، سرداراویس احمد لغاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس عظیم دن کو یاد کر رہے ہیں جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ اب ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ئ وہ تاریخی لمحہ تھا جب ہم نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں، مگر جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں اور جو ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اسے عبرتناک جواب ملے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی قربانیوں نے ہمیں ناقابل تسخیر بنا دیا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف دفاعی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ معرکہ حق کے دوران ساری دنیا نے دیکھا اور جو ہمارے امن پسند رویے کو کمزوری سمجھے، وہ تاریخ کے اوراق میں ہماری طاقت کا مشاہدہ کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کبھی جارحیت نہیں کرے گا، مگر جو ہم پر جارحیت کرے گا، اسے عبرتناک شکست ہوگی انہوں نے کہا کہ جس طرح 1998ئ میں ہم نے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آج بھی ہماری قوم اسی عزم، جذبے اور ولولے کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف ماضی کا احسان نہیں، بلکہ مستقبل کا عہد نامہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات