Live Updates

28مئی کو وطن عزیز نے دفاعی صلاحیت کے میدان میں خود کو ناقابلِ تسخیر ثابت کیا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 28 مئی 2025 19:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) یومِ تکبیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی قیادت میں شہباز بلڈنگ سے پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریونیو عملے سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب وطن عزیز نے دفاعی صلاحیت کے میدان میں خود کو ناقابلِ تسخیر ثابت کیا۔

(جاری ہے)

بطور پاکستانی یہ ہم سب کیلئے ایک فخر کا دن ہے ، بر صغیر میں نہ صرف بیلنس آف پاور ریسٹور ہوا بلکہ پاکستان مسلم ممالک میں سب سے پہلے ایٹمی طاقت بنا ، سب کو پتہ ہے کہ ساؤتھ ایشیا میں پاکستان ایک قوت بن کے آگیا ہے ، اسی وجہ سے آج ہم پاکستانی چین کی سانس لے رہے ہیں اور پرامن طریقے سے اپنے خطے میں کامیاب قوم کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع کی ضمانت ہے اور ہم سب کو اس دن کی اہمیت سے نئی نسل کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے ہم سب کو اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات