
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سیاحت،آئل ریفائنریز اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، چوہدری شافع حسین
بدھ 28 مئی 2025 20:00
(جاری ہے)
ملک بھر میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا گیا ہے جس میں لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین گہرے دوستانہ اور معاشی تعلقات قائم ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وفود جلد دورے کریں گے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سیاحت،آئل ریفائنریز اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ، پنجاب اور آذربائیجان کے مابین سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے درآمدی چاول پر ڈیوٹی کم کی ہے۔آنیوالے دنوں میں دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حالیہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ہر گزرتے لمحے دونوں ممالک کی دوستی اور معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔ صدر آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، سی ای او عرفان شجاع بٹ،سرپرست عدنان شجاع بٹ،حافظ عثمان،افضل خان،میاں امتیاز اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.