یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے، مشعال ملک

امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں، مہذب ریاست کا عکس ہے، اہلیہ حریت رہنماء

بدھ 28 مئی 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر پر جاری بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ متحد قوم اور بااخلاص قیادت کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی، ایٹمی صلاحیت نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو حوصلہ و اعتماد دیا، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود امن کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں، بلکہ مہذب ریاست کا عکس ہے۔