Live Updates

ملک میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 7جون کو ہوگی

بدھ 28 مئی 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان میں بھی ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 7جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ذو الحج 1446ہجری کا چاند دیکھا گیا، یکم ذی الحج 29مئی بروز جمعرات ہوگی جبکہ عید الاضحی 7جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا تھا، اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29مئی جمعرات اور عید الاضحی 7جون بروز ہفتہ ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات