ٴژوب، ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کیخلاف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا

بدھ 28 مئی 2025 20:55

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) حلقہ این اے 251 پر الیکشن ٹریبونل کے حکم پر 22پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کاعمل گزشتہ روز شروع ھوا اور 8 بولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے بعد جاری عمل روک دیا گیا ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کیخلاف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے اے ڈی سی دفتر کے سامنے دھرنا دیا یہاں جمعیت علما اسلام کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے پشتونخوا نیپ کے صوبائی کال پر ژوب کوئٹہ قومی شاہراھ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا بعد ازاں مسافروں اور عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے قومی شاہراھ کو واپس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا واضح رھے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ نے مد مقابل امیدوار جے یو آئی مولوی سمیع الدین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے پشتونخوا نیپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا نے کہا کہ یہ ھمارے ساتھ ظلم وزیادتی ہے اس ظلم وزیادتی کیخلاف ھمارا دھرنا اس وقت تک جاری رھے گا جب تک الیکشن ٹربیونل کے حکم کے مطابق 22 پولنگ سٹیشنوں کی گنتی مکمل نہیں ھو جاتی دوسری جانب جمعیت علما اسلام کی جانب سے آر او پر عدم اعتماد کی تحریری درخواست دی ہے جس کی جمعیت کے رہنمائوں نے تصدیق کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں موجودہ آر او پر اعتماد نہیں ہے انتظامیہ ذرائع کے مطابق آر او پر عدم اعتماد کی تحریری درخواست اور پارٹیوں کے عدم تعاون پر گنتی دوبارہ ممکن نہیں تادم تحریر جمعیت علما اسلام اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا دھرنا جاری ہے۔