}ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد

لله*پی پی پی رہنماعلی حیدر گیلانی کا ملک حسنین بوسن کے قتل پر تشویش کا اظہار ‘ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 28 مئی 2025 20:55

?ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما ملک حسنین بوسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حسنین بوسن زکریا یونیورسٹی میں ملازم اورایمپلائز یونین کے نائب صدرتھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشویشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے، ۔پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے۔