/ ملک بالخصوص بلوچستان اور خیبرپتونخوا میں فروری 2024 کو عام انتخابات اور نتائج ملک پر مسلط جرنیل شاہی نے مرتب کیے

بدھ 28 مئی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این۔ اے 251 پر ہائیکورٹ کے معزز ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے غیر آئینی و غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے عمل کو شفاف طریقے سے بروقت مکمل کرکے ٹربیونل کو پیش کرنے اور موجودہ تشویش ناک صورتحال کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ھے۔

بیان میں کہا گیا ھے کہ ملک بالخصوص بلوچستان اور خیبرپتونخوا میں فروری 2024 کو عام انتخابات اور نتائج ملک پر مسلط جرنیل شاہی نے مرتب کیے۔ جو ملکی تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ اور متنازعہ انتخابات ثابت ھوئے جس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین اور پشتون قومی سیاسی تحریک کے نوجوان رہنماہ اور توانا اواز محسن داوڑ سمیت پشتون ، بلوچ قومی تحریکوں کے ملت پال سیاسی پارٹیوں اور جمہوری قوتوں کا راستہ ریاستی طاقت کے ذریعے روکا گیا اور عوامی رائے و مینڈیٹ کی سنگین پائمالی کی گئی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ھے کہ سیاسی پارٹیوں نے اس دھاندلی زدہ اور متنازعہ الیکشن اور مختلف حلقوں میں نتائج کی بدنام زمانہ فارم 47 کے ذریعے تبدیلی کی خلاف آئینی و جمہوری اصولوں کے تحت الیکشن ٹریبونلز سے رجوع کیا تو اس میں بھی ھر مرحلے پر رکاوٹیں حائل کی گئی اور اب جبکہ این۔اے 251 قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے الیکشن نتائج کی تبدیلی اور دھاندلی کے خلاف دائر کیس پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے بعض پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ اچکا ھے تو اس پر عمل درآمد کرنے اور دوبارہ گنتی کے عمل کو بروقت مکمل کرکے رپورٹ ٹربیونل کو جمع کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن اور ان کے نامزد کردہ آ۔

انتظامیہ کی جانب سے اس عمل میں تاخیری حربے استعمال کرکے ٹربیونل کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جارھی ھے جو ایک غیر آئینی و غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ھے جس سے مختلف شکوک و شہبات اور تشویش پیدا ھوئی ھے۔