Live Updates

والد کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے

والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا، یوم تکبیر پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کی گفتگو

muhammad ali محمد علی بدھ 28 مئی 2025 22:52

والد کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) ڈاکٹر عبد القدیر خان کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ والد کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی صاحبزادی کی جانب سے ڈاکٹر دینا خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کچھ شکوے کیے۔

ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے، مگر ایک دکھ بھی ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے پیچھے ایک وجہ وہ جوہری طاقت بھی تھی جو میرے والد نے بنائی۔ آج ہماری آزادی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی بدولت ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کام کرنے والے اور ان سے آشنا دیگر سینئر انجینئرز نے انہیں وقت کا ولی قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

والد کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنی زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اور اپنے ملک سے پیار تھا۔ ڈاکٹر دینا خان نے مزید کہا کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔
                                                                                                                      
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات