Live Updates

یوم تکبیر ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور مقامی افراد کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) یوم تکبیر کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور مقامی افراد کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیایہ تقریبات ژوب، لورالائی، مسلم باغ، کوہلو، کوئٹہ، چمن، سبی اور سوئی میں منعقد کی گئیں۔ کوئٹہ، سوئی، کوہلو اور لورالائی میں مقامی عمائدین اور نوجوانوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

ریلی شرکاء نے قومی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ مسلم باغ میں اسکول کے طلباء نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایک دن ایف سی کے ساتھ گزار اطلباء کو ایف سی کی جانب سے مختلف سرگرمیاں اور اسٹالز کا دورہ کرایا گیا۔ ژوب میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام انٹر اسکولز یوم تکبیر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ مقامی اسکولز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔لورالائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں طلبا و طالبات کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے تقاریر، قومی ترانے اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات