
9مئی کو لاہور میں سرکاری املاک کو 10 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، پرتشدد واقعات پر مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
مجموعی طور پر سرکاری گاڑیوں کو 8 کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا، پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 9 مختلف تھانوں کی حدود میں درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں، ٹریفک سگنلز اور دیگر آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
10:36

(جاری ہے)
مزیدیہ بھی بتایاگیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو بھی نشانہ بنایا گیاجنہیں 1 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا۔
گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے مالیت کے کیمرے تباہ کئے گئے جبکہ شیر پاو¿ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام نقصانات مختلف مقدمات کا حصہ بنائے جا چکے ہیں اور سرکاری سطح پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ متعلقہ اداروں نے نقصانات کے ازالے اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے تفصیلی رپورٹ بھی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت لاہور بانی پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 9مئی سازش کے گواہان کے بیانات ریکارڈ پر موجود تھے جبکہ پراسکیوشن کے پاس اشتعال انگیزی کے ہدایات کے بھی ثبوت موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پراسیکیوشن کاکیس تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گرفتاری سے قبل سازش تیارکی تھی۔ فیصلے میں کہا گیاتھا کہ تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کئے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ایک سازش تیار کی تھی۔ گرفتاری کی صورت میں دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کردے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا تھاکہ وکیل نے دلائل دئیے کہ وقوع کے وقت بانی پی ٹی آئی گرفتار تھے جبکہ وکیل بانی پی ٹی آئی کی دلیل میں وزن نہیں تھے۔ وکیل نے دلائل دئیے کہ مختلف کیسز میں ضمانتیں بعد از گرفتاری ہو چکی تھی۔فیصلے میں کہا گیا تھاکہ پراسکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی تھی۔ قبل ازیںسانحہ 9مئی کے مختلف مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پی ٹی آئی قیادت کو گناہ گار قرار دیدیاتھا۔جے آئی ٹی نے 9 مئی کے مختلف مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی تھی۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
-
بلوچستان لانگ مارچ کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے
-
9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.