غزہ جنگ کے مخالف کولمبیا یونیورسٹی سٹوڈنٹ محمود خلیل کی امریکہ بدری غیر آئینی قرار

جمعرات 29 مئی 2025 13:03

نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)نیو جرسی میں قائم عدالت کے جج نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کی ملک بدری کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس یہ حکم سٹرکٹ جج مائیکل فاربیارز نے جاری کیا تاہم جج نے کارروائی اگلے بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا آئندہ بدھ کو اس سلسلے میں مزید احکامات جاری کیے جائیں گے۔خیال رہے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے مخالف محمود خلیل لوزیانا میں امیگریشن حکام کی حراست میں ہیں۔محمود خلیل کو 8 مارچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب امریکی محکمہ خارجہ نے اس کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا۔ گرین کارڈ کی یہ منسوخی امیگریشن قانون کے تحت کی گئی ہے۔