Live Updates

’وہی ہے بندہ حر جس کی ضرب ہے کاری‘

یومِ تکبیر ہماری استقامت اور قومی فخر کا مظہر ہے‘بابراعظم کا علامہ اقبال کے شعرسے جذبات کا اظہار

جمعرات 29 مئی 2025 13:07

’وہی ہے بندہ حر جس کی ضرب ہے کاری‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری استقامت اور قومی فخر کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

یومِ تکبیر پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے ہماری آزادی اور دفاع کو مضبوط کیا۔بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کا مصرع بھی لکھا ہے کہ ’وہی ہے بندہ حر جس کی ضرب ہے کاری‘۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات