Live Updates

جموں و کشمیر،ضلع پونچھ میں موک ڈرل کے باعث شہریوں میں سخت خوف وہراس، گھربار چھوڑنے پر مجبور

جمعرات 29 مئی 2025 14:08

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ”موک ڈرل “ کے باعث ضلع پونچھ کے رہائشیوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑ گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شہری دفاع کی فرضی مشقوں سے انتہائی مشکلات کا شکار اورنقل مکانی پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

پونچھ قصبے کے علاقے سکھا کھٹہ کے رہائشی محمد طارق نے کہا کہ انتظامیہ نے قبل ازیں سات مئی کو موک ڈرل کی اور آج (جمعرات) پھر یہ شروع کی گئی ہے جس کے سبب شہری سخت خوف ودہشت کا شکار ہو گئے ہیں۔ شہری دفاع کی مشقیں بھارتی وزارت داخلہ کرا رہی ہے،موک ڈرل پہلے سے منصوبہ بند مشق ہوتی ہے جس میں کسی آفت یا خطرے کی صورت حال کو ڈرامائی طور پر نقل کیا جاتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس وقت لوگ کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔ موک ڈرل کے دوران کئی بار حقیقت پسندانہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جیسے کہ کہیں آگ لگی ہو، دہشت گرد حملہ ہوا ہو یا زلزلہ آ گیا ہو۔ لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور اس صورت حال میں امدادی کارروائیاں کرنے کا پورا عمل سنجیدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات