Live Updates

بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے، پہلے بھی رکھے لیکن کیچ چھوڑا تو کٹوا دیئے : حسن علی

خوشی ہے کم بیک پر پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا، پچھلا ایک سال مشکل تھا جو انجری تھی وہ کیریئر کے لیے مشکل تھی : فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 مئی 2025 12:43

بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے، پہلے بھی رکھے لیکن کیچ چھوڑا تو کٹوا دیئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مئی 2025ء ) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بڑے بال رکھنے کی وجہ بیان کردی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پہلے بھی 2021ء میں بڑے بال رکھے تھے لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف میتھیو ویڈ کاکیچ چھوڑا تو کٹوا دیے تھے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر نے کہا کہ خوشی ہے کم بیک پر پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا، پچھلا ایک سال مشکل تھا جو انجری تھی وہ کیریئر کے لیے مشکل تھی۔
حسن علی نے کہا کہ ری ہیب بورنگ ہوتا ہے بہت محنت کرکے واپس آیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ دوبارہ کھیل کر خوشی ہوئی، شائقین کی بھی سپورٹ رہی، اپنی پانچ وکٹیں فیملی اور اپنے نام کرتا ہوں۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ کھیلنے جانا ہے۔                                                                                                                   
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات