تولی پیر حادثے میں ہونہار پولیس افسران کی شہادت بڑا نقصان ہے،خواجہ فاروق احمد

حکومت پانچوں پولیس آفیسران کے خاندانوں کی باعزت کفالت کے لیے فوری احکامات جاری کرے

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے تولی پیر حادثہ میں آزادکشمیر پولیس کے انتہائی ہونہار قابل آفیسران کی شہادت کو محکمہ کے لیے ،خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی بلندی درجات کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ یہ پانچوں آفیسران ہماری پولیس کے اچھے قابل ،نیک نام آفیسران میں شمار ہوتے تھے،جس طرح پاکستان میں پولیس اپنے شہید آفیسران /نوجوانان کے لیے اعزازاور ان کے خاندانوں کی کفالت کے لیے مالی تعاون اور ان کے اہل خانہ کے کسی بھی فرد کو سرکاری ملازمت دیا کرتی ہے اسی طرح ہماری حکومت بھی ان پانچوں پولیس آفیسران کے خاندانوں کی باعزت کفالت کے لیے فوری ضروری،مناسب احکامات جاری کرے گی۔

ہم ان آفیسران کو توواپس نہیں لاسکتے لیکن ان کے خاندانوں کی سرپرستی،کفالت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت اس معاملے میں دیرنہیں کرے گی۔