
کوئی Give & Take نہیں، میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، عمران خان
پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کوتیار ہوں اپنے لئے کوئی رعایت نہیں مانگ رہا رعایت مانگنا ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا، میں صرف انصاف چاہتا ہوں میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں، سینیٹر علی ظفر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
15:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ مومونٹ کیلئے تیار ہوجائیں۔
اب میں برداشت نہیں کرونگا اگر کوئی سامنے نہ آیا اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دوں گا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی سیاسی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ ہدایات بھی جاری کیں ہیں عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے اور شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب میں بنائی گئی 4رکنی سیاسی کمیٹی پر اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کے حوالے سے اپنی تشویش سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچا دی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے۔کستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے وضاحت کی ہے کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ بدستور اپنی ذمہ داری پر موجود ہیں اور چار رکنی کمیٹی ان کی معاونت کیلئے قائم کی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام
-
غزہ: امدادی مرکز کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک
-
پاکستانی نوجوان کورین ثقافت کے شیدائی کیوں؟
-
ٹرمپ کی تجارتی جنگ، عالمی معیشت کی تباہی کا سبب؟
-
جنگ اور امن
-
پاکستان اور بھارت میں ڈرونز کی جنگ، ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ
-
پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمشنر کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے الزامات کا نوٹس
-
جس میں دباؤ برداشت کرنے کی قوت نہیں وہ عہدے سے الگ ہو جائے، عمران خان کا پارٹی عہدیداران کو پیغام
-
جنوبی ایشیاء میں تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
-
مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار، دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا
-
پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی اتنخاب کیلئے پولنگ جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.