Live Updates

پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 37 لاکھ 82 ہزار روپے جاری

جمعرات 29 مئی 2025 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 37لاکھ 82ہزار روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد ابوبکر کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16لاکھ 60ہزار روپے کی منظوری، کانسٹیبل اعجاز رسول کو بیٹی کی 05سرجریز کے لئے 07لاکھ 25ہزار روپے دئیے گئے، ریٹائرڈ اے ایس آئی عامر مقصود کو بیٹی کے سماعت کے علاج کیلئے 03لاکھ 25ہزار روپے کی منظوری، سب انسپکٹر ناصر احمد، کانسٹیبل محمد عارف کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل احتشام الحق، ڈرائیور کانسٹیبل خالد محمود کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے 01لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اسلام، کانسٹیبلز محمد اسد، عاطف وحید کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02لاکھ 25ہزار روپے کی منظوری، سینئر ٹریفک وارڈن عمران خان، ٹریفک اسسٹنٹ عشرت محمود، ہیڈ کانسٹیبل قیصر نواز کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01لاکھ 47ہزار روپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات