محسن نقوی کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات

جمعرات 29 مئی 2025 22:17

-لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے بنگلا دیش سے میچ دیکھنے کے لیے آئے وفد سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہوئے پاکستان اور بنگلا دیش کے پہلے 20 میچ میں بنگلا دیش سے آئے وفد کو محسن نقوی نے خوش آمدید کہا۔وفد میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز کے ہیڈ نظم العابدین، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر شامل تھے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بنگلا دیشی بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی ہے، امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔