
اپٹما اور ازبکستان کی ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کا دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے تعاون پر اتفاق
جمعرات 29 مئی 2025 22:46
(جاری ہے)
ازبک وفد نے پاکستان کو سرمایہ کاری ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی اور بتایا کہ کراچی میں ازبک ٹریڈ سینٹر کا افتتاح ہو چکا ہے،لاہور میں بھی افتتاح آج ہو رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی جلد ٹریڈ سینٹر کھولا جائے گا۔
وفد نے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بینکنگ، ٹرانزٹ ٹریڈ اور براہ راست پروازوں سے متعلق متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور سے تاشقند کی براہ راست پروازیں شروع ہو چکی ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد سے بھی جلد پروازیں متوقع ہیں۔ملاقات میں تجویز دی گئی کہ اپٹما اور ازبک ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے درمیان باضابطہ تعاون کا معاہدہ کیا جائے اور لاہور میں ازبک ٹریڈ سینٹر کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں۔اس موقع پر چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دوطرفہ تجارت میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی،جن میں بینکاری سہولیات، لیٹر آف کریڈٹ کا اجرا اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹیں شامل ہیں۔ملاقات کے اختتام پر سیکرٹری جنرل رضا باقر نے ازبک وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے دورے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و صنعتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
مزید تجارتی خبریں
-
سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس635 پوائنٹ اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید10روپے کلو کمی
-
سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ
-
آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالرسالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے، میاں زاہد حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالر سالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے،میاں زاہد حسین
-
ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی سی سی آئی
-
ایس ای سی پی نے پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز پیش کی
-
ملک معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے،اہداف حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا آئی سی اے پی سے خطاب
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 ارب ڈالرمالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈزفروخت کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.