Live Updates

ٌپاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی بننے سے کمیونیکیشن سسٹم کام کرنے کا معیار بہتر ہوا ہی: سیف اللہ

جمعرات 29 مئی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ میں ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی سیف اللہ نے شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سیف اللہ نے کہا کہ میں مشکور ہوں لاہور پریس کی دعوت پر یہاں آیا ہوں، مجھے بہت خوشی ہے کہ آج سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کرنے آیا ہوں، میں نے ہمیشہ سینئر صحافیوں سے سیکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اگست 2024 میں بنی، پاکستان میں کچھ ہوائی حادثات ہوئے جس کے بعد پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی کے قواعد کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی بننے سے کمیونیکیشن سسٹم کام کرنے کا معیار بہتر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازی خان میں جلد ائیرپورٹ بنے گا، یہ کام اب پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کر رہی ہے، اسکردو ائیر پورٹ کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے، چترال اور گلگت ائیر پورٹ پر ایک نیا سسٹم لانے جا رہے ہیں اور نیا سسٹم لگنے سے جیسا بھی موسم ہو فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔ انھوں نے مزید کہاکہ جب انڈیا پاکستان جنگ کے باعث حالات خراب ہوئے تو مختلف ائیرلائنوں نے اپنا روٹ بدلا، پاکستان کی ائیر اسپیس میں تمام ائیر لائنز واپس آ گئی ہیں، ریاستی فیصلے کے مطابق 24 جون تک انڈیا کے جہازوں کے لئے ائیر اسپیس بند رہے گی، انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کو پاکستانی ائیر اسپیس بند ہونے سے اچھا خاصہ نقصان پہنچا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ ائیر پورٹ ہمیشہ آبادی سے دور بنائے جاتے ہیں، کراچی ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے حادثات میں واضح کمی ہوئی ہے، لاہور ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے باعث 36 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر مہم چلائی جائے گی، ائیرپورٹس کو آئوٴٹ سورس کرنے کے حوالے سے پالیسی موجود ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کلب آمد پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کی جانب سے صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات