لله*کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے بعدکراچی کے شہریوں نے نیپرا سے رجوع کر لیا

جمعرات 29 مئی 2025 21:00

۱ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء)کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے بعدکراچی کے شہریوں نے نیپرا سے رجوع کر لیا اوردرجنوں شکایات رجسٹرڈ کرادی گئی ہیں۔نیپرا اتھارٹی نے بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو لوڈ شیڈنگ پر مراسلہ لکھ دیا جسمیں اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات دیئے ہیں اورنیپرا کی کے الیکڑک کو فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نیپرا نے کے ای کو ہدایت کی ہے کہ کے الیکڑک نقصانات میں کمی ریکوری میں بہتری لائے،کے الیکڑک سمیت تمام کمپنیوں پر بلاجواز لوڈشیڈنگ پر جرمانے کئے گئے، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ بارے درجنوں شکایات سامنے آئیں،کے الیکٹرک صارفین کی سہولت کیلئے فوری عملی اقدامات کرے۔