Live Updates

سرینگر، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر کی مختلف اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں

جمعہ 30 مئی 2025 13:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں متعدد مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر، بڈگام، پلوامہ، کپواڑہ اور شوپیاں اضلاع کے متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کانٹر انٹیلی جنس کشمیر پورے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کررہی ہے۔ اب تک ضلع بڈگام، اونتی پورہ پلوامہ، کپواڑہ، شوپیاں اور سرینگر میں تلاشیاں لی جاری ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات