وزارت داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی، یہ اقدام شہریوں کے کوائف کے درست اندراج اور سیکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، وفاقی وزیرداخلہ کی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 30 مئی 2025 12:15

وزارت داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)وزارت داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ، یہ اقدام شہریوں کے کوائف کے درست اندراج اور سیکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔

اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے وہ سمز بلاک کی جارہی ہیں جووفات پا جانے والے افراد یا جن کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنایا جائے۔

اس عمل کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں۔ یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں۔

حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کی علیحدہ سٹوریج بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔اجلاس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

یہ جدید ترین میگا سینٹر شہریوں کو شناختی کارڈ، بائیومیٹرک تصدیق، اور دیگر نادرا سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرے گا۔نادرا حکام کے مطابق یہ میگا سینٹر جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور گرد و نواح کے لاکھوں شہریوں کو سہولت میسر آئے گی، اور نادرا دفاتر پر موجودہ دباو میں نمایاں کمی آئے گی۔