ورلڈ بینک کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ مریم نواز شریف

ْوزیر اعلیٰ پنجاب سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات ناجے بن حسین کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش ،ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعہ 30 مئی 2025 13:29

ورلڈ بینک کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ مریم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، موثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران ناجے بن حسین کی 2020ء سے پاکستان میں نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس موقع پر ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابل قدر معاونت کر رہا ہے، پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، ریزیلینٹ اِنکلیوسو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن اور ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروگرام صوبہ بھر میں کامیابی سے جاری ہے، دیہات میں صاف پانی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کیلئے حکومت کی انتھک کوششیں جاری ہیں، ورلڈ بینک سے اشتراک کار کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔