Live Updates

بھارتی دفاعی معاہدے کرپشن کا شکار، بھارتی ایئر چیف کے سنسنی خیز انکشافات

ہمارے دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے، ایئر چیف اے پی سنگھ

جمعہ 30 مئی 2025 13:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا، بھارتی ایئر چیف کے تہلکہ خیز بیان نے دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایئر چیف اے پی سنگھ نے انکشاف کیا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے، کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں!اے پی سنگھ نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے، ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو، دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتی!انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔ایئر چیف اے پی سنگھ نے سوال کیا کہ جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات