جنرل مینیجر نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی ارشد خان کی والدہ وفات پا گئیں، پی سی بی کا اظہار تعزیت

جمعہ 30 مئی 2025 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)جنرل مینیجر نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی ارشد خان کی والدہ وفات پا گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ارشد خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے ارشد خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔