
کیمیکل زدہ دودھ کے مرکزی ڈیلرز کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے،فریال ٹالپور
انسداد منشیات کے لیئے نجی اسکولز و کالجز کے منتظمین سے روابط کے لیئے ایم پی ایز اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،ضیا لنجار
جمعہ 30 مئی 2025 17:10
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ منشیات مافیاز کی سرگرمیوں کے باعث معاشرہ نا صرف جرائم کی آماجگاہ بن جاتا ہے بلکہ آگے چل کر یہی منشیات معاشرے میں جرائم کے پرووان چڑھنے اور پنپنے کا سبب بھی بنتی ہیلہذا منشیات مافیاز کو ہر گز نہیں چھوڑا جائیگا جبکہ انھیں قانون کی یقینی گرفت میں لانیکے لیئے تمام تر اقدامات کو مثر اور کامیاب بنانا بھی اشد ضروری ہوچکا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس میں آئی جی سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں منشیات مافیاز کے خلاف درج 28مقدمات کے تحت 33 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں اسکولز میں ڈرگس سپلائی کے خلاف 83 ایف آئی آر درج کرکے 81 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔اجلاس کو ذریعہ ویڈیو لنک آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ منشیات مافیاز کے خلاف منظم ایکشن میرا ہدف اور مقصد ہے جبکہ اس ضمن میں ڈسٹرکٹس، زونز اور پولیس رینج کے سینئر سپروائزری افسران کو وقتا فوقتا ذریعہ اجلاس ہدایات بھی دی جاٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم کسی بھی شکل میں ہو انکا سدباب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس کو چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہدایات دیں کہ تمام ایس ایس پیز کو منشیات مافیاز کے خلاف ایکشن کے حوالے سے جائزہ رپورٹ تیار کرکے برائے برائے ملاحظہ ارسال کرنیکا پابند بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا چیک اینڈ بیلنس کے لیئے صوبائی سطح پر فوڈ ڈلیوری سروسز کو ڈیجٹلائزڈ کرنیکے اقدامات کیئے جائیں علاوہ اذیں بتایا جائیکہ نجی اسکولز اور تعلیمی اداروں تک منشیات کیسے پہنچتی ہیں اور ترسیل کے ذرائع کیا ہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو احکامات دیئے کہ تمام تعلیمی اداروں کے منتظمین سے ملکر منشیات کی ترسیل کے یقینی انسداد کے لیئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ فریال ٹالپور گذشتہ تین سال سے منشیات مافیاز کے خلاف سنجیدہ کاوشیں کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نجی اسکولز/کالجز سے روابط کے لیئیایم پی ایز اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ رواں سال کالعدم تنظیموں کے 39 دہشت گرد گرفتار جبکہ پولیس مقابلوں میں 04 ہلاک ہوئے ہیں۔فریال ٹالپور نے ہدایات دیں کہ صوبے میں افیون کی کاشت کے انسداد کے لیئئے بھرہور ایکشن لیا جائے جبکہ کیمیکل زدہ دودھ کے مرکزی ڈیلرز کے خلاف میئر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی باہم اشتراک سے قرار واقعی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت کے حوالے جاری احکامات پر تعمیلی رپورٹ برائے ملاحظہ پیش کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.