Live Updates

بحریہ کالج نے شہدائے پولیس ٹریفک ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 30 مئی 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ڈی آ ئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی زیر سر پرستی فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کے بی بی اے کی اجازت سے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقد ہونے والا شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل بحریہ کا لج کار ساز نے بلاسٹک بالرز کو 25-15 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا سینکڑوں شائقین باسکٹ بال کی موجودگی میں دعا بتول کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ صالحہ نورکو گرلز آف دی فائنل قرار دیا گیا فائنل کے مہمان خصوصی پولیس اسپورٹس بورڈ کے سیکریڑی محمد سعید تھے ان کے ہمراہ فردوس اتحاد کی صدر شاہدہ پروین کیانی، ڈائر یکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان ،روٹرین شیخ عقیل احمد ، سینسی عبد الحمید بلوچ، عبد الرحمن ، آ ئی ٹی ایکسپرٹ فریال جاوید ،اسرا شاہ خان، دلاور عباس خان ، محمد اخلاق بھی موجود تھے فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے صالحہ نور نے 10 دعابتول نے 8 اور رحیمہ عرفان نے 7پوائنٹس اسکور کئے۔

(جاری ہے)

جبکہ رنرٹیم کی فاطمہ ادریس نے 8 عروج نے 7 پوائنٹس اسکور کئے فائنل میں محمد اشرف، عامر شریف، زاہد ملک، ظفر اقبال چوہدری ، زعیمہ خاتون اور محمد عثمان نے ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفریز کے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں نقد و دیگر انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں مہمان خصوصی محمد سعید نے اس موقع پر منتظمین خصوصا غلام محمد خان کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹورنامنٹ کو آرگنائزبر زبر دست خراج تحسین ادا کیا اور اعلان کیا کہ یہ ٹورنامنٹ ہرسال باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا انہوں نے فائنل میں کھلاڑیوں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر زبر دست خراج تحسین ادا کیا غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے DIGP سید پیر محمد شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف یہ کہ انھوں نے اس ٹورنامنٹ کو اسپانسر کیا بلکہ ے انتہا اچھے نقد دیگر انعامات دیئے غلام محمد خان نے شہدائے ٹریفک پولیس کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے آغاز پر SSF اورنگی ٹان کی طالبات نے حسن علی کی قیادت میں پاکستان زندہ بار نغمہ پیش کیاجبکہ کراچی یونیورسٹی کی طالبہ اسرا شاہ خان اور BVS پارسی اسکول کے طالب علم محمد عثمان خان نے شہدا ٹریفک پولیس کو تقاریر کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شاہدہ پروین کیانی نے محمد سعید کو فردوس اتحاد کی جانب سے سووینئیر پیش کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات