Live Updates

حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کا ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز، 20 ارب ڈالر کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک

جمعہ 30 مئی 2025 20:50

حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کا ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز، 20 ارب ڈالر ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ایک نئے اور جامع ترقیاتی دور کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا مرکز دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ہے۔ یہ فریم ورک اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی، معاشی اور ماحولیاتی استحکام لانا ہے۔

(جاری ہے)

اس فریم ورک کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی ترقیاتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ حکمتِ عملی وزیر اعظم کے اقتصادی ایجنڈے اور اٴْڑان پاکستان کے وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز، آنا بیجرڈ نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سراہااورکہا کہ یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔اس فریم ورک کی اہم ترجیحات میں طویل المدتی سرمایہ کاری پر مبنی ڈیجیٹل ترقی، معیاری تعلیم، ماحولیاتی و غذائی تحفظ شامل ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات