Live Updates

سیکولرازم کے دعویدار ملک بھارت کے آرمی چیف کی ہندوتوا کے روحانی پیشوا سے ملاقات

جمعہ 30 مئی 2025 21:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) بھارت میں روحانی رہنما بھی اب جنگی سوچ اور جارحیت کی زبان بولنے لگے، نام نہاد ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ نے آرمی چیف سے انوکھا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے بطور نذرانہ پیش کیا جائے۔ × بھارت میں فوج اور مذہب کا خطرناک امتزاج خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے لگا ۔

بھارتی آرمی چیف نے ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ سے ملاقات کی ۔ جس کے بعد بھارت کی فوجی قیادت کے مذہبی جھکاؤ کی وجہ سے فوج کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے۔ فوجی قیادت کا ہندوتوا سے جٴْڑاؤ کے باعث عسکری ادارے سمیت نام نہاد سیکولرزم بے نقاب ہو گیا ۔ بھارت میں روحانی رہنما بھی اب جنگی سوچ اور جارحیت کی زبان بولنے لگے آرمی چیف سے ملاقات میں نام نہاد ہندو روحانی پیشوا نے انوکھا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے بطور نذرانہ ہمیں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کو گرو دکشِنا کہنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آشرم میں آزاد کشمیر پر قبضے کی بات بھارت کی نظریاتی شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی اقلیتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، آرمی چیف کی اس ملاقات سے فرقہ واریت کا تاثر گہرا ہوا۔ بھارتی فوج کے سربراہ کا روحانی آشرم میں سیاسی ایجنڈے کو فروغ دینا ایک شرمناک ہتھکنڈا ہے ۔

بھارتی فوجی افسران مذہبی آڑ میں جارحانہ عزائم کو ہوا دینے میں مصروف ہیں ۔ پاکستان کے علاقوں پر قبضے کے خواب کو اب مذہبی نعروں میں چھپانے کی کوشش جاری ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہب اور عسکریت کا امتزاج انتہا پسند بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔ مودی سرکار بھارتی جارحیت کا روحانی جواز تراش کر شدت پسندی کو بڑھاوا دینے میں مشہور ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات