Live Updates

دو پاکستانی طلبا نے فرانس کی اعلیٰ ترین سکالرشپس حاصل کرلیں

جمعہ 30 مئی 2025 22:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان کے دو طلبا کا اعزاز، فرانسیسی سکالرشپ حاصل کرلیں۔ نوجوان علی رضا اور سدرہ حفیظ نے تعلیم سے لگن کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے وہ سکالرشپ حاصل کی جو مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ دی جاتی ہے۔اس کیلئے دنیا بھر کی433دیگر ذہین طلبا کو منتخب کیا گیا، علی رضا نے سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 81قومیتوں میں شامل تھے۔

انھوں نے پنجاب میں بہاولپور کی اسلامی یونیورسٹی سے بی ایس سی کیلئے 4/4کے سب سے زیادہ CGPAکے ساتھ گریجویشن کیا۔ اور اب وہ Montpellierیونیورسٹی سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کرنے جا رہے ہیں۔فرانس ایکسیلینس EIFFELاسکالرشپ، فرانسیسی حکومت کی طرف سے پیش کردہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے، اس کے علاوہ کراچی سے سدرہ حفیظ نے علمی فضیلت اور عالمی وژن کی شاندار مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کراچی گرامر اسکول سے ہائی اسکول کے بعد ہنگری کی ڈیبریسن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔بعدازاں بایومیڈیکل انجینئرنگ میں بی ایس سی کے لیے 3.97/4کے اعلیٰ CGPA کے ساتھ گریجویشن کیا۔ اب وہ Universit Paris Cit اور Arts et Mtiers میں بایومیڈیکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے جا رہی ہے۔یہ ایک ایسی شراکت ہے جو طلبا کو ایک وسیع بین الاقوامی تعلیمی اور کارپوریٹ نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ وہ پوری دنیا میں 433 دیگر ذہین طلبا کے ساتھ منتخب ہوئی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات