
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
چکوال، لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں ہوئیں، اﷲ کا شکر ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا زور نہیں ہے، آئندہ کی صورتحال کیلئے ابھی تیاری کرنی چاہئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 17 جولائی 2025
21:36

(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم کو حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران این ڈی ایم اے کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے، این ڈی ایم اے میں جدید ٹیکنالوجی اور قابل انسانی وسائل دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ ہوئے جس سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، چکوال، لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں ہوئیں، اﷲ کا شکر ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا زور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی پی ڈی ایم ایز کے ساتھ کوآرڈینیشن خوش آئند ہے، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اور دیگر صوبائی حکومتوں نے مون سون کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اچھے انتظامات کئے جس کے نتیجہ میں نقصانات کم ہوئے تاہم جو جانی نقصان ہوا، ان کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کے مربوط اقدامات کی تعریف کی، متاثرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے این ای او سی کے سنٹر آف ایکسی لینس کی منظوری دی اور چینی حکام کے ساتھ بی آر آئی سہولت پر مزید تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ انسانی وسائل کی ترقی ، انفراسٹرکچر آڈٹ کے ذریعے مضبوط ڈھانچے یقینی بنائیں اور دریائے سوات میں سیاحوں کے حادثہ کی تحقیقات کیلئے ایک تکنیکی ٹیم بھجوائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک ماڈل رسپانس یونٹ کے قیام کی بھی منظوری دی اور این ڈی ایم اے سے کہا کہ وہ اپنی تیاریاں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بریفنگ میں بتایا گیا کہ آنے والے برسوں میں کلاؤڈ برسٹ میں مزید شدت آئے گی تو اس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے، وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کو صوبوں کے درمیان قریبی کوآرڈینیشن ہونا چاہئے، اس کیلئے این ڈی ایم اے کو جو مزید سازوسامان چاہئے وہ مہیا کریں گے، صوبے بھی اپنے طور پر انسانی وسائل، ٹیکنالوجی، ریسکیو اور ریلیف کیلئے اس میں سرمایہ کاری کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو این ڈی ایم اے اور صوبوں کے ساتھ مل کر آئندہ سال کی بھرپور تیاری کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کا گیسوں میں اخراج کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں، اس کے باوجود ہم دنیا کے اس سے متاثر ٹاپ ٹین ممالک کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے ایک موقع بھی ہے کہ ہم ریزیلیئنٹ قوم بنیں، زرعی اور دیگر شعبہ جات کا انفراسٹرکچر بڑھائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور صوبوں کے درمیان بہترین کام کیلئے تعاون جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے تجربے کا جائزہ لے کر صوبوں کے ساتھ آئندہ سال کیلئے تیاری کی جائے، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وزراء متعلقہ اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر اس حوالہ سے مربوط منصوبہ تشکیل دیں تاکہ جس طرح یہ پیشنگوئی کی جا رہی ہے کہ آئندہ اس کی شدت بڑھے گی، ہمیں اس صورتحال میں کم سے کم نقصانات کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے کردار کو مفید قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
نیپال: سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں 15 ہلاک بیسیوں زخمی
-
یو این چیف کی یروشلم میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
غزہ: چھ ماہ سے کم عرصہ میں 12 ہزار افراد ہلاک، امدادی کارکن بھی نشانہ
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
-
امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.