
آئی سی سی: نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی اسرائیلی درخواست مسترد
یو این
جمعرات 17 جولائی 2025
20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیل کی جانب سے اس کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں مبینہ ظالمانہ جرائم پر وسیع تر عدالتی تحقیقات معطل کرنے کی درخواست کو بھی خارج دیا ہے۔
'آئی سی سی' نے 21 نومبر 2024 کو دونوں شخصیات کے علاوہ حماس کے رہنما ابراہم المصری (محمد ضیف) پر جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ یقین کرنے کی معقول وجہ موجود ہے کہ یہ شخصیات غزہ کی جنگ میں ایسے مبینہ جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔
(جاری ہے)
حالیہ فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ اس نے المصری کی موت سے متعلق قابل بھروسہ اطلاعات سامنے آںے کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لے لیے ہیں۔
عدالت نے فلسطین کو عدالت کے روبرو اپنی بات سے روکنے کے لیے اسرائیل کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض
اسرائیل نے عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے غزہ میں جنگی جرائم سے انکار کیا ہے۔ اس کے وکلا نے عدالت کے روبرو کہا کہ رواں سال اپریل میں اپیل چیمبر کی جانب سے قبل از سماعت چیمبر کو عدالتی دائرہ اختیار پر اسرائیل کے اعتراضات کا جائزہ لینے کے حکم کا مطلب یہ ہے کہ اس وارنٹ کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
ججوں نے اسرائیل کے استدلال کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالتی اختیار پر اسرائیل کے اعتراض پر سماعت زیرالتوا ہے اور جب تک عدالت اس پر الگ فیصلہ نہیں دے دیتی اس وقت تک وارنٹ برقرار رہیں گے۔ تاہم، عدالت نے یہ نہیں بتایا کہ دائرہ اختیار کے معاملے پر فیصلہ کب آئے گا۔
گزشتہ ماہ امریکہ نے 'آئی سی سی' کے چار ججوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جن میں سے دو جج اس بینچ میں بھی شامل ہیں جنہوں نے نیتن یاہو اور یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی اسرائیلی درخواست کو مسترد کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید
-
سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے
-
نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟
-
شوگر ملز کی لاٹری نکل آئی، پنجاب حکومت کا ہر ماہ بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
غزہ: انخلاء کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں دربدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.