
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
یو این
جمعرات 17 جولائی 2025
21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کی لڑائی میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے حالیہ واقعات پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
ہائی کمشنر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ 10 جون کے بعد ریاست شمالی کردفان کے علاقے بارا میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ہاتھوں کم از کم 60 شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
سول سوسائٹی کے اداروں نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں تقریباً 300 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔
10 اور 14 جولائی کے درمیان ریاست مغربی کردفان میں سوڈان کی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے حملوں میں کم از کم 23 شہری ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
وولکر ترک نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریقین کی جانب سے انسانی زندگیوں اور شہریوں کے تحفظ سے کھلی لاپروائی افسوسناک ہے۔
الفاشر کے مخدوش حالات
حالیہ ہلاکتیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب 'آر ایس ایف' کی جانب سے شمالی کردفان کے دارالحکومت العبید پر حملے کی تیاری سے متعلق اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
ہائی کمشنر نے ریاست شمالی ڈارفر کے دارلحکومت اور سب سے بڑے شہر الفاشر میں شہریوں کے تحفظ کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں 11 اور 12 جولائی کو 'آر ایس ایف'کے حملوں میں انسانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ شمالی ڈارفر اور کردفان میں لڑائی بڑھنے کا نتیجہ شہریوں کے لیے خطرت میں اضافے کی صورت میں نکلے گا اور انسانی صورتحال مزید تباہ کن ہو جائے گی جبکہ سوڈان کے لوگ دو سال سے زیادہ عرصہ سے جاری اس جنگ میں پہلے ہی بہت بڑی تکالیف جھیل رہے ہیں۔
شہریوں کو تحفظ دینے کی اپیل
ہائی کمشنر نے سوڈان کے متحارب عسکری دھڑوں پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کو ختم کروائیں اور فریقین کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے کہیں جس میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ خاص طور پر اہم ہے۔
انہوں نے متحارب فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کی محفوظ، پائیدار اور بلارکاوٹ رسائی یقینی بنائیں اور اس مقصد کے لیے عارضی طور پر جنگ بندی عمل میں لائی جائے۔
اس تنازع میں بین الاقوامی قانون کی پامالیوں کو روکنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات ہونا چاہئیں۔ہائی کمشنر نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تمام واقعات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت پائیدار اور جامع معاشی نمو کے لیے اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
پشاور میں طویل عرصہ امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن
-
گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
-
افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ؛ کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے‘ 500 افراد جاں بحق‘ ایک ہزار سے زائد زخمی
-
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.