کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، قوم فائنل کیلئے دعا کرے‘ ارشد ندیم

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے اور بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔