امریکی ایلچی کی تجویز پر فلسطینی گروپوں سے مشاورت کر رہے ہیں، حماس

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)حماس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی فورسز اور گروپوں سے جنگ بندی کی اس تجویز کے بارے میں مشاورت کر رہی ہے جو اسے حال ہی میں وٹکوف سے ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نئے منصوبے کو قبول کرنے کی طرف جھکا رکھتا ہے لیکن حماس کو تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

حماس کے تحفظات بنیادی طور پر جنگ کے خاتمے کے عزم کی کمی کی وجہ سے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر حماس یہ تجویز قبول کر لیتی ہے تو وہ نیتن یاہو کی حکومت کو گرانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ سموٹریچ اور بن گویر جیسے وزرا اس تجویز پر اعتراض کر سکتے ہیں لیکن ان کے پاس حکومت کو تحلیل کرنے کی کوئی حقیقی وجہ نہیں ہے ۔ کیونکہ یہ منصوبہ اصل میں امریکی ایلچی وِٹکوف کا ہے۔