
گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے اثرات جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں.کولمبیا یونیورسٹی
تحقیق کے دوران 24 ممالک کے 83 ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز کا جائزہ لیا گیا‘پاکستان سمیت گرمی کی شدت کا سامنا کرنے والے ممالک کے ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز میں ذہنی صحت کے خطرات شامل نہیں.امریکی یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 31 مئی 2025
15:07

(جاری ہے)
تحقیق کے دوران 24 ممالک کے 83 ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز کا جائزہ لیا گیا نتائج کے مطابق 75 فیصد منصوبوں میں ذہنی صحت کے مسائل کا عمومی طور پر ذکر موجود تھا صرف 31 فیصد منصوبوں میں گرمی کی شدت سے پیدا ہونے والے مخصوص ذہنی مسائل جیسے خودکشی کے خطرات یا نفسیاتی ایمرجنسی کا ذکر کیا گیا جبکہ زیادہ تر منصوبے عملی اقدامات یا حفاظتی حکمت عملیوں سے خالی تھے. یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگرچہ ذہنی صحت کو ایک مسئلہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، تاہم اس کے حل کے لیے ابھی بھی واضح موثر اور مربوط حکمت عملیوں کی ضرورت ہے ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے دوران ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ان اثرات میں ڈپریشن اور اضطراب کی شدت میں اضافہ، نیند کی خرابی، معاشی دباﺅ اور بے گھر ہونے کا خطرہ، سماجی تنہائی اور ذہنی دباﺅ میں اضافہ شامل ہے. تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ گرمی کی شدت ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں اس پہلو کو سنجیدگی سے شامل نہیں کیا گیا یہ تحقیق ان ممالک کے لیے خاص طور پر اہم ہے جہاں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جیسے پاکستان ان ممالک کو چاہیے کہ اپنے ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز میں ذہنی صحت کے خطرات کو شامل کریں ذہنی صحت کے ماہرین کی مشاورت سے عملی حکمت عملیاں تیار کریں اور عوامی سطح پر آگاہی مہمات چلائیں تاکہ لوگ گرمی کے دوران اپنی ذہنی صحت کا بہتر خیال رکھ سکیں. یہ تحقیق اس جانب واضح اشارہ کرتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اس دور میں ذہنی صحت کو نظرانداز کرنا ایک بڑی غفلت ہوسکتی ہے اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم جامع منصوبہ بندی کے ذریعے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جاسکے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت پائیدار اور جامع معاشی نمو کے لیے اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
پشاور میں طویل عرصہ امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف
-
دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ،واپس دبئی اتار لیا گیا
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن
-
گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
-
افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ؛ کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے‘ 500 افراد جاں بحق‘ ایک ہزار سے زائد زخمی
-
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.